اُردُو

NBS2GO اُردُو میں



بائبل اسٹڈی گروہ کا آغاز کیسے کریں

آپ جو بھی ہیں جہاں بھی رہتے، کام کرتے،یا جس سے بھی ملتے جلتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ خدا آپ کو موثر طور پر ابدیت کے لیئے اِستعمال کرنا چاہتا ہے۔ آغاز کرنے کے لیئے تین سادہ اقدامات یہاں دیئے گئے ہیں۔

۱۔ دعا مانگنا

۔۔۔اِس کا آغاز ہمیشہ دعا اور تعلقات بنانے سے ہوتا ہے

۔ ایسے دوست کے لیئے دعا مانگیں جو بائبل اسٹڈی  گروپ بنانے میں مدد کرے گا۔

• بلاناغہ مل کر دعا مانگیں۔ خدا سے اس کا منصوبہ اور ہدایات مانگیں۔

• اپنے علاقے میں چلتے پھرتے ہوئے دعا مانگیں۔ خدا سے برکات اور حفاظت کی درخواست کرتے رہیں۔

• لوگوں کا نام لے کر ان کے لیئے دعا مانگیں۔ ان لوگوں سے ملنے، ان کو کلام سنانے اور ان کا خیال رکھنے کے لیئے خدا سے مواقع مانگیں۔ کیونکہ خیال رکھنے سے دل کھلتے اور اچھے تعلقات استوار ہوتے ہیں۔

• دعا مانگیں کہ ان کےدل میں بائبل مقدس کے مطالعے کی لگن پیدا ہو۔

تعلقات

• جو لوگ آپ کے نزدیک رہتے، کام کرتے یا آپ سے رابطہ رکھتے ہیں ان سے میل جول بناکر رکھیے۔ حوصلہ افزا دوستانہ رویہ رکھیے۔

• گفتگو کرنے میں پہل کیجیے۔ اچھے سوالات کیجیے اور ان کی بات غور سے سنیے۔

• چائے، کافی یا کھانے پر ان کے ساتھ وقت گزاریے۔

• خوشی اور چاہت سے خدمت کرنے کی کوشش کرتے رہیے۔

رابطے بنائیے

۔۔۔دلچسپی رکھنے والوں کو تلاش کیجیے

رفاقت کی تیاری کیجیے

• وقت، تاریخ اور مقام کا چناؤ کیجیے۔

• جن لوگوں کو بلانا ہے ان کی فہرست بنا لیجیے۔

• سب کے لیے دعا مانگیں اورپھر انہیں دعوت دیجیے۔

اگر ممکن ہو تو ان کے لیے ریفریشمنٹ (کھانے پینے کی ہلکی پھلکی چیزوں) کا اہتمام ضرور کیجیے۔

• اس رفاقت پر تبصرے میں سب کو شامل رکھنے کے لیے سوالات یا سرگرمی کی فہرست بھی پہلے سے بنا کر رکھیے۔

رفاقت کے لیئے راہنمائی

• چائے یا کافی اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کے لیئے پیش کیجیے۔

• اپنا تعارف کرواتے ہوئے سب کا استقبال کیجیے اور(سوالات یا سرگرمی کے ذریعے)ُسب کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع دیجیے۔

• رفاقت کے اختتام کے وقت اس انداز میں شکریہ ادا کیجیے ، آج ہم سب نے مل کر بہت عمدہ وقت بسر کیا میری خواہش ہے کہ آپ سب کو محفوظ ماحول اور ایک دوسرے کی فکر کرنے والی  رفاقت فراہم کروں تاکہ ہم ایک خاندان کی صورت میں بائبل مقدس کا مطالعہ کریں اور سمجھیں کہ یہ ہر کسی سے کیا فرما رہی ہے۔ برائے مہربانی  مجھے بتائیے گا کہ کون کون دلچسپی رکھتا ہے۔“

۳۔ قیادت کیجیے

۔۔۔اب موقع ہے

• راہنمائے مطالعہ کو ڈاؤن لوڈ کر کے ہر فرد کے لیئے پرنٹ کیجیے۔

• راہنمائے مطالعہ پر دیئے گئے چار حوالہ جات میں سے ایک کا چناؤ کیجیے۔

• ہر روز کے سوالات کے جوابات کے لیئے شرکا اپنے ساتھ اپنی نوٹ بک ضرور رکھیں۔

اُردُو میں بائبل مُقدّس کا مُطالعہ

(Urdu – Light) نور

نور: کچھوے کی زندگی سمندر میں ہے۔اگر مصنوعی روشنی کے وسیلے اُسے اُس کی قدرتی رہائش سے دُور کیا جائے تو وہ مر جائے گا۔ خداوند یسوع نے فرمایا، ” دُنیا کا نُور میں ہُوں۔۔ ایسا نُور جو زندگی تک لے جاتا ہے” یوحنا 8: 12۔ خداوند یسوع کے پیغامات، معجزات، طریقہ کار اور زندگی پر مبنی چار موضوعات کا مطالعہ گہرائی سے کیجئے۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Heart) دل

دل: کلامِ خدا دل بدلتا ہے! دل کے موضوع کے پہلے دواسباق خدا کی مرضی ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کا دل مسیح کا گھر کیسے بن سکتا ہے ۔ باقی دو اسباق ایسے حوالہ جات پر مشتمل ہیں جن کا گہرا مطالعہ آپ کو حوصلہ اور دلی مضبوطی عطا کرے گا۔ بائبل کے اس مطالعے کے لیئے پرانے اور نئے عہد نامہ سے کئی حوالہ جات کو مرتب کیا گیا ہے۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Trust) بھروسہ

بھروسہ: یہ کبھی غیر فعال نہیں ہوتا، ہمیشہ عمل سے ظاہر ہوتا ہے؛ یہ وہ مقام ہے جہاں ربڑ سڑک سے ملتا ہے۔ بھروسہ خدا کے کلام پر نتائج کے باوجود یقین اور اطاعت ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں ۔ اِنجیل کا یہ مُطالعہ آپ کو خُدا کے کلام پر عمل کرنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کے عملی طریقے تلاش کرنے میں مددفراہم کرے گا۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 12 week

(Urdu – Faith) اِیمان

اِیمان: خُدا نے پرندوں کو گھونسلوں میں رہنے کے لیے نہیں بنایا۔ بائبل مُقدّس بے حسی، سرکشی، اور نافرمانی کی زندگی بسر کرنے والے، اور ایسے لوگوں کے واقعات سے بھری پڑی ہے جو حیرت انگیز اِیمان کے پروں پر سوار ہوگئے۔ بائبل مُقدّس کے ایک درجن کرداروں کی زندگی کے ساتھ ساتھ خُداوند یسوع اور پولُس کی تعلیمات کا مُطالعہ کریں اور اِیمان کے پروں پر سوار ہو کر آگے بڑھنا سیکھیں۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Build) تعمیرہونا

مُطالعہ تعمیر ہونا ہمیں کِتابِ مُقدّس  کے  سچے اُصولوں  اور واضح معیار کی پَیروی کرتے ہوئےدِلی  طور پر فرمانبرداری  کی زِندگی بسر کرنے کے لیے چیلنج کرتا ہے تا کہ ہماری زِندگی با برکت ہو۔ ہم کلام پاک میں سے اَمثال  کی کِتاب  میں درج سچائیوں کو مُعاشرتی  زِندگی میں اِستعمال کرتے ہوئے دُنیا اور شیطان  کے  جھُوٹ کو پہچان سکتے ہیں۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Listen) سُنو

سُنو : سُنو مُطالعہ  لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے جمود سے دُور ہو جائیں اور خُدا کی آواز سُننا سیکھیں۔ اِس مُطالعہ کے ذریعے آپ پرانے اور نئے عہد نامے کے کرداروں سے وہ طریقہ حاصل کریں گے جو  خُدا کی بات کو غور سے سُننے اور سوچ سمجھ کر پیروی کرنے کے طریقے کی بہترین مثالیں پیش کرتے ہیں—وہ بھی بغیرکسی  تاخیر، بحث یا شک کے۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week, 10 week

(Urdu – Space) خلا پُر کرنا

خلا پُر کرنا کے اِن چاروں مُطالعہ ٔبائبل میں متّی ، فلپیوں، کُلسیوں اور یعقوب  کے صحیفے شامل ہیں۔ خلا پُر کرنا ہماری سوچ اور روزمرہ   زندگی کے اُن شعبوں سے پردہ اُٹھاتا ہے جِن کو بائبل کی سچائیوں  سے تبدیل   کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ خُود شناسی ، گروپ ڈسکشن اورکلام پر عمل کرنےکے  ذریعے  بائبل کےمزید مُطالعہ اور زِندگی میں گہری  تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Lent) لینٹ

اٹھنے کی اہمیت پر غور کر نے کی ترغیب دیتا ہے ۔۔۔کا یہ پانچ روزہ منصوبہ ہمیں لینٹ کے لیے  تیار ہونے  میں مددفراہم کرتا  ہے ۔ اپنے آپ کو یسوع کے آخری کھانے پر اُس کے شاگردوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے پائیں۔ جب آپ اُس کے بیان کردہ اِلفاظ کی قُدرت   کو سمجھنا شروع کر دیں گے تو  شُکر گزاری کا نیا احساس  دِل میں پیدا ہوگا ۔

Compact Study Guide: View | Download
Duration: 8 week

(Urdu – Weaver) مُرتِّب کرنے والا

خُدا کسی بھی چیز کو ضائع نہیں کرتا (ہماری زِندگی کے حالات، آزمائشیں، یا ماضی) بلکہ ہر چیز کو اپنے جلال اور ہماری بھلائی کے لیے مُرتِب کرتا  ہے۔ آپ پرانے اور نئے عہد نامے کے ذریعے بنے ہوئے دھاگوں کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے جب آپ ہفتے بہ ہفتہ منتخب کلام کا مطالعہ کریں گے۔ جب  آپ ہر ہفتے  مُنتخب کلام کا مُطالعہ کریں گے  تو حیران رہ جائیں گے  کہ خُدا کِس طرح پُرانے اور نئے عہد نامے کے حوالہ جات کو ایک ساتھ مرتب کرتا ہے ۔

Study Guide: View | Download
Leader Guide: View | Download
Duration: 10 week